: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کولکتہ،28جون(ایجنسی) ہندوستانی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر روی شاستری نے منگل کو واضح کیا کہ انہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنا کردار ادا کر لیا ہے اور اب وقت آگے بڑھنے کا ہے. شاستری حال میں نئے چیف کوچ کی دوڑ میں سابق کپتان انل کمبلے سے ہار گئے تھے. انہوں نے کہا، 'جہاں تک میرا سوال ہے تو وہ باب گزر چکا ہے.
میرا یقین ہے کہ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے. اس سلسلے میں اور کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں. 'اطلاعات کے مطابق جب کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے شاستری کا انٹرویو لیا تب اس کے رکن سورو گنگولی موجود نہیں تھے جو 1985 میں Benson & Hedges Cup کے ہیرو کو ناگوار گزرا. گنگولی کی غیر موجودگی کے بارے میں پوچھے جانے پر شاستری نے تلخ انداز میں کہا، 'سورو پر کچھ نہیں. اب تو حد ہو گئی. میں اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں.